0
Monday 20 Feb 2012 00:37

بحرینی عوام کے قتل عام کا جائزہ لینے کیلئے آزاد کمیٹی بنائی جائے، بان کی مون کا مطالبہ

بحرینی عوام کے قتل عام کا جائزہ لینے کیلئے آزاد کمیٹی بنائی جائے، بان کی مون کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عوام کے  بےدردانہ قتل عام پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس بہیمانہ قتل عام کا جائزہ لینے کیلئے ایک آزاد کمیٹی بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بان کی مون نے کہا ہے کہ بحرین میں عوام پر زور و زبردستی اور حد سے زیادہ تشدّد عالمی برادری کیلئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ انھوں نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کے خلاف تشدّد بند کرتے ہوئے عوامی مطالبات کے اظہار کیلئے حالات سازگار بنائے۔ 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ بحرینی عوام کو اپنے مظاہروں کے دوران آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز کے شدید تشدّد کا سامنا ہے۔ بحرینی عوام کی استقامت شروع ہوئے ایک سال کا عرصہ پورا ہو رہا ہے اور اس دوران انھیں ہمیشہ دباؤ دھونس دھمکیوں اور گولیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے حالانکہ ان کے مطالبات ہمیشہ پر امن رہے ہیں کہ جن کا بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے گرفتاری، ایذا رسانی اور ان کے مکانات کی مسماری کے ساتھ جواب دیا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز کے ساتھہ سعودی فوجی بھی بحرینی عوام کے بہیمانہ قتل عام میں ملوّث رہے ہیں اور امریکہ نے بھی منامہ حکومت کے ساتھہ فوجی معاہدوں کے تناظر میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعے بحرین کے نہتّے عوام کے خلاف جاری جرائم میں بالواسطہ طور پر اپنا اہم کردار جاری رکھا۔ 

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کے نتیجے میں گذشتہ چند دنوں کے دوران متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور بحرین کی سیاسی جماعتوں اور گروہوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز کے تشدّد کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ یہ ایسے میں ہے کہ انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیموں نے ان واقعات پر صرف زبانی طور پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی مذمّت کی ہے اور اس کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا ہے۔

دریں اثنا بحرین کے 14 فروری کے انقلابیوں کے اتحاد کے ترجمان عبد الرّؤف الشّائب نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کوئی امّید نہیں ہے۔ انھوں نے العالم عالمی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ جرا‏‏ئم پر عالمی اداروں کے مضبوط مواقف کے فقدان کے باوجود عوام کا انقلابی جوش و جذبہ کم نہیں ہوا ہے۔ بحرین کی تحریک آزادی کا بھی کہنا ہے کہ بحرینی عوام کا انقلاب اپنی پوری توانائی کے ساتھ جاری ہے۔

اس تحریک کے ترجمان نے اپنے موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زبردستی گرفتاریوں اور جیلوں میں ایذا رسانی اور اسی طرح انقلابیوں کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے نیز بحرین میں غیر جانبدار نامہ نگاروں اور صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود ملک میں اصلاحات و تبدیلی کیلئے عوامی عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور بحرین کے عوام نے اپنے حالیہ مظاہروں میں بھی جو اس ملک کے انقلاب کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے کئے گئے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ انہیں قتل ہو جانے کا کوئی خوف نہیں ہے اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کا تختہ الٹنے تک ان کی استقامت اور احتجاجی مظاہرے بدستور جاری رہیں گے۔

خبر کا کوڈ : 139122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش