0
Wednesday 20 Aug 2014 13:43

یمنی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کا دھرنا جاری

یمنی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کا دھرنا جاری
رپورٹ: این ایچ نقوی

یمنی حوثی قبائل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد گذشتہ تین دنوں سے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ ان شرکائے دھرنا کا مطالبہ ہے کہ حکومت وقت فوری مستعفی ہو اور ملک کے غریب عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ازالہ کیا جائے۔ انصاراللہ اور حوثی باغی گروپ کے درجنوں افراد دارالحکومت صنعا میں اس وقت خیمے لگانے میں مصروف ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق شہر کے دوسرے علاقوں میں دیگر اپوزیشن جماعتیں اسی طرح کے کیمپ لگا رہی ہیں تاکہ حکومت کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکے۔ غیر ملکی خبررساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق صدا صوبہ (جسے انصار اللہ کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے) سے 5000 افراد کا قافلہ بھی اس حکومت مخالف دھرنا میں شریک ہو چکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عبدالمالک حوثی نے یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ نااہل حکومت کو گرانے کے لئے دارالحکومت صنعا کا رخ کریں۔ انہوں نے حکام کو جمعہ تک کا الٹی میٹم دے رکھا ہے۔ حوثی مظاہرین حکومت کی دیگر ظالمانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتوں میں کئے جانے والے حالیہ ظالمانہ اضافہ کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں۔ دھرنا میں شریک ایک کارکن کا کہنا تھا کہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کو عوام کی پکار سنتے ہوئے فوری طور پر حکومت چھوڑ دینی چاہیئے، چونکہ اس کرپٹ حکومت کے پاس مزید اقتدار میں رہنے کا جواز باقی نہیں رہا۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر مظاہرین نے کسی قسم کی پیش قدمی کی تو بڑا ٹکراو ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حوثی اور انصاراللہ نے اپنے اپنے زیر کنٹرول علاقوں اور دیگر متصل شہروں کا نظم و نسق سنبھالنا شروع کر دیا ہے جس کی تازہ مثال العمران شہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 405748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش