0
Tuesday 21 Oct 2014 14:43
آج شام کو مستقبل کے لائحہ عمل اور دیگر اہم فیصلوں کے اعلانات کئے جائینگے

انقلاب مارچ نے لوگوں میں شعور پیدا کر دیا ہے، وہ اب حکمرانوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے، علامہ طاہرالقادری

انقلاب مارچ نے لوگوں میں شعور پیدا کر دیا ہے، وہ اب حکمرانوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عوام میں موجودہ نظام کے خلاف جو بیداری پیدا ہوئی ہے وہ اس سے پہلے کہیں نہیں دیکھی۔ انھوں نے کہا کہ 75 فیصد سول سوسائٹی میرے ساتھ ہے۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں جس قسم کی جمہوری و سیاسی اور سماجی بیداری پیدا ہوئی ہے وہ قابل دید ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج شام کو مستقبل کے لائحہ عمل اور دیگر اہم فیصلوں کے اعلانات کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکمران آزادیِ صحافت کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کرتے کیونکہ میڈیا نے لوگوں کو حکمرانوں اور نظام کے خلاف شعور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب مارچ نے لوگوں میں شعور پیدا کر دیا ہے اور وہ اب حکمرانوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہو رہی اور میں اپنے مطالبات پر قائم ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جو ہمارے مطالبات ہے وہ حکومت ماننے کو تیار نہیں جبکہ حکومت کے مطالبے کو ہم تسلیم نہیں کر رہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، حکومت بتائے کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت مارچ سے خوف زدہ ہو کر اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ہم تھکے ہیں، جب چاہیں حکومت کے خلاف نیا محاذ کھول سکتے ہے۔
خبر کا کوڈ : 415747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش