0
Thursday 24 Apr 2014 23:41

غداری کیس، ایف آئی اے کی رپورٹ فراہم نہ کرنا بدنیتی ہے، وکیل پرویز مشرف

غداری کیس، ایف آئی اے کی رپورٹ فراہم نہ کرنا بدنیتی ہے، وکیل پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں ان کے وکیل فروغ نسیم نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بغیر اب تک کی کارروائی کو بےمقصد قرار دیدیا۔ خصوصی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ فراہم نہ کرنا بدنیتی ہے، وفاق نے تین نومبر سے متعلق بہت سی دستاویزات غائب کر دی ہیں۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے غداری کیس کی سماعت کی، ایمرجنسی کے نفاذ میں شامل دیگر افراد کے نام کیس میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر دلائل دیتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ جب تک ایف آئی اے کی رپورٹ سامنے نہیں آئے گی، استغاثہ کے گواہوں پر جرح نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گواہوں کی فہرست دینے کے لئے بھی رپورٹ کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ صرف یہ تعین کرنے کے لئے ہوتی ہے کہ کیس بنتا ہے یا نہیں۔ استغاثہ کے وکیل ڈاکٹر حسن طارق نے جواب دیا کہ شہادتوں کے مرحلے پر تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی جائیں گی اور فروغ نسیم کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت میں فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر دستاویزات فراہم نہ کی گئیں تو عدالتی کارروائی کالعدم ہو جائے گی۔ فروغ نسیم نے مزید کہا کہ اگر پرویز مشرف وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل نہں کرتے تو اس کے کچھ اور آئینی نتائج نکلتے، ہم صرف حقائق سامنے لانا چاہتے ہیں، کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 376174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش