0
Sunday 20 Apr 2014 09:03

اٹانومی کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اٹانومی کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے اہتمام سے حلقہ انتخاب سونہ وار کے کھمبر میں ایک چناوی ریلی کا انعقاد ہوئی، اجتماع میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، سینئر لیڈر و کابینہ وزیر علی محمد ساگر، صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی، صدرِ ضلع سرینگر پیر آفاق احمد، مقامی ایم ایل اے محمد یاسین شاہ، ایم ایل سی غلام قادر پردیسی، سینئر نائب صدر محمد سعید آخون کے علاوہ کئی سینئر عہدیداران موجود تھے، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے جموں میں بی جے پی کے مرضی کے عین مطابق امیدوار کھڑے کئے تاکہ بھاجپا مخالف ووٹوں کو تقسیم کرکے مودی کی راہ ہموار کی جاسکے، لیکن اس کے باوجود بھی مفتی اور بھاجپا کے اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مفتی سعید جو عوام کے ساتھ جو آج کل خوب ہمدردی جتلا پھر رہا ہے، نے ہی کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی مل کر جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کیلئے سازشوں اور منصوبوں میں برابر شریک ہے۔ انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس نہ صرف ریاست کی خصوصی پوزیشن کی رکھوالی کرتی رہی بلکہ اٹانومی کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اٹانومی کا مسودہ ریاست کے تینوں خطوں کی خواہشات کو ملحوظ نظر تیار کیا گیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ اٹانومی مسودہ کو نہ صرف ہندوستان اور پاکستان کے لیڈروں نے سراہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اِس کو پذیرائی حاصل ہے، اُنہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے جسٹس صغیر کی قیادت میں جس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تھا، اُس نے بھی اپنی رپورٹ میں اٹانومی کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دیا تھا، انہوں نے کہا کہ اِس وقت اٹانومی کو بحال کرنے کا بہترین وقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 374707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش