0
Tuesday 21 Oct 2014 21:39
انصاف مہیا کرنیوالے لوگ اندھے اور بہرے بن گئے ہیں

اگر حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اسکا حکومت کرنیکا جواز نہیں رہتا، سراج الحق

اگر حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اسکا حکومت کرنیکا جواز نہیں رہتا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے موجودہ حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانےمیں ناکام ہوچکی ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اس کے حکومت کرنے کا جواز نہیں رہتا۔ پیر کو قتل ہونے والے جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی طاہر کی نمازہ جنازہ پڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حاجی طاہر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انتظامیہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اگر حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اسکا حکومت کرنے کا جواز نہیں رہتا۔ پاکستان جنگل کا معاشرہ بن چکا ہے، انصاف مہیا کرنے والے لوگ اندھے اور بہرے بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مقتول قاتل کا نام نہیں لے سکتے۔ ہمارا وطیرہ بن چکا ہے کہ جسکی حکومت ہو، تمام چور ڈاکو اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔ کارکنان قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ ملک میں ایسا نظام بنایا جائے کہ کوئی بیوہ اور یتیم بےآسرا نہ رہے۔ قبل از وقت انتخابات ممکن ہیں اور اصلاحات کے بغیر انتخابات متنازع ہونگے۔ ملک میں مارشل لا کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن وزیراعظم کے استعفے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ وزیراعظم کے استعفے کے سوا باقی معاملات پر پیشرفت ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 415800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش