0
Monday 31 Mar 2014 22:13

اسرائیل سے تعلقات فلسطینی شہداء کے خون سے غداری ہو گی، عرب جرنلسٹ فورم

اسرائیل سے تعلقات فلسطینی شہداء کے خون سے غداری ہو گی، عرب جرنلسٹ فورم
اسلام ٹائمز۔ فلسطین جرنلسٹ فورم نے جنرل فیڈریشن آف عرب جرنلسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپریل کے آخر میں رام اللہ میں اپنا اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے کیونکہ اس طرح کے اجلاس صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا ذریعہ بن رہے ہیں اور اسرائیل کی آئینی حیثیت کو تسلیم کرانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ فلسطینی عوام اس طرح کے اقدامات کو اپنے شہداء کے خون سے غداری کے مترادف قرار دیتے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین جرنلسٹ فورم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں عرب صحافت فیڈریشن کے اجلاس پر اعتراض نہیں لیکن اعتراض اس پر ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں کسی غیر ملکی کا داخلہ اسرائیلی ویزے کے بغیر ممکن نہیں۔ اس لیے اسرائیل کے ویزے پر فلسطین میں آنے والے صہیونی ریاست کے آئینی تشخص کو تسلیم کر رہے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطین صحافتی، سماجی اور سیاسی حلقے غیر ملکی شہریوں کے صہیونی ریاست کے ویزے پر فلسطین آنے کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ بیان میں عرب صحافتی حلقوں پر زور دیا گیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنے قلم اور زبان کا استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 367705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش