0
Saturday 19 Jul 2014 20:15

ایم ڈبلیو ایم کی طاہرالقادری کیساتھ اتحاد کیلئے 4 شرائط تیار

ایم ڈبلیو ایم کی طاہرالقادری کیساتھ اتحاد کیلئے 4 شرائط تیار
لاہور سے ٹی ایچ شہزاد کی رپورٹ

مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب اور حکومت مخالف تحریک کی باقاعدہ حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے علامہ طاہرالقادری کے انقلاب کی مشروط حمایت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی نے متفقہ طور 4 شرائط تیار کیں ہیں، جو ڈاکٹر طاہرالقادری کو پیش کر دی گئی ہیں اور ان شرائط کے تسلیم کئے جانے پر ایم ڈبلیو ایم علامہ طاہرالقادری کی تحریک کی حمایت کا باقاعدہ ساتھ دے گی۔ اس حوالے سے مجوزہ 4 شرائط میں پہلی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ انقلاب آنے کے بعد گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبے کا درجہ دیا جائیگا، گلگت بلتستان کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں گے۔ دوسرا یہ کہ ملک بھر کی اوقاف پراپرٹیز تمام مکاتب فکر کی تحویل میں دی جائیگی۔ تیسری شرط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انقلاب کے بعد پاکستان میں تکفیریت کو حرام قرار دے کر دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا اور چوتھی اور آخری شرط یہ رکھی گئی ہے کہ ملک بھر میں متناسب نمائندگی کے تحت الیکشن کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مذکورہ تمام شرائط پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے سامنے رکھ دی ہیں، جس سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے مکمل طور پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئند چند دنوں میں مسلم لیگ قاف، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس ہوگا، جس میں تمام معاملات زیر غور آئیں گے۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شرائط پر پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل میں غور کیا جائے گا اور قابل عمل ہونے کی صورت میں انہیں قبول کر لیا جائے گا۔ عوامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انقلاب لانے کا 100 فیصد فیصلہ ہوچکا ہے اور اس کے لئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی تین شرائط تو تسلیم کر لی جائیں گی، تاہم ایک شرط پر کچھ ترمیم کا امکان ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 400707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش