0
Tuesday 16 Sep 2014 07:08

افغان سرحدی علاقہ میں نیٹو ٹرمینل پر خودکش حملہ، 12 آئل ٹینکرز تباہ

افغان سرحدی علاقہ میں نیٹو ٹرمینل پر خودکش حملہ، 12 آئل ٹینکرز تباہ
اسلام ٹائمز۔ طورخم کے قریب افغان سرحدی علاقہ میں نیٹو ٹرمینل پر طالبان نے خود کش حملہ کرکے 12 آئل ٹینکرز تباہ کردیئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کے قریب افغان علاقے میں قائم نیٹو ٹرمینل پر طالبان نے بارود سے بھری گاڑی کو اڑا کر دھماکہ کیا۔ خودکش دھماکہ کے بعد دیگر حملہ آوروں نے ٹرمینل پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ بھی کیا، جس سے نیٹو کے 12 آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
خبر کا کوڈ : 409906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش