0
Tuesday 28 Oct 2014 09:46

کشمیری سائنسدان نے سٹیم سیل سے کینسر کا علاج دریافت کر لیا

کشمیری سائنسدان نے سٹیم سیل سے کینسر کا علاج دریافت کر لیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں مقیم کشمیری سائنس دان ڈاکٹر خالد شاہ نے دماغ کے کینسر پر قابو پانے کیلئے سٹیم سیل کو استعمال کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا۔ جرنل آف سٹیم سیل میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد شاہ کی سربراہی میں میسا چوسٹس جنرل ہسپتال اور ہارورڈ سٹیم سیل انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہونے والی تحقیق کے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر خالد شاہ کے مطابق تجربات سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی انجینئرنگ کے بعد غیرمتشکل خلیے ایک ایسے مادے کا اخراج عمل میں لاتے ہیں جس کی مدد سے سرطانی خلیوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون میں اس طرح کی تکنیک سے کینسر کے خاتمے کا کام اگرچہ ماضی میں کامیابی سے ہوتا رہا ہے تاہم ٹھوس کینسر خلیوں کے خلاف یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ محققین کے مطابق چوہوں پر کامیاب تجربات کے بعد اب انسانوں پر یہ تجربات عمل میں لائے جائیں گے ۔
خبر کا کوڈ : 416836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش