0
Thursday 23 Oct 2014 18:23

پشاوراور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

پشاوراور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ پشاوراور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پشاور اور ملحقہ علاقوں جبکہ آزادی کشمیر میں وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز کشمیر میں واقع پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 416133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش