0
Thursday 24 Jul 2014 21:48

غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف آئی ایس او پاکستان شعبہ محبین کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف آئی ایس او پاکستان شعبہ محبین کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری صہیونی دہشت گردی کے خلاف آئی ایس او پاکستان شعبہ محبین کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا، مظاہرے سے خطاب میں شعبہ محبین کے سیکریٹری عباس رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شر ہے اس سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ عباس رضا کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں گزشتہ سولہ روز سے جاری بربریت پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل افسوس اور لائق مذمت ہے خصوصاً اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو حماس کا دفاع تو نظر آگیا مگر اسرائیلی ظلم نظر نہیں آتا، انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ غزہ کے مظلومین کے خون میں بان کی مون برابر کے شریک نظر آتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اور ملت پاکستان مشکل گھڑی میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کو گزشتہ سات سال سے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے غزہ کی عوام اپنے ہی وطن میں غریب الوطن ہیں، یوم القدس کو شایان شان طریقے سے مناکر قدس کی آزادی کی راہ میں اپنی آواز کو بلند کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 401319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش