0
Monday 29 Sep 2014 10:33

سیاسی انتشار کی وجہ سے تعمیروترقی کا عمل متاثر ہوا ہے، شاہ غلام قادر

سیاسی انتشار کی وجہ سے تعمیروترقی کا عمل متاثر ہوا ہے، شاہ غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتشار کی وجہ سے تعمیروترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے یہ بدقسمتی ہے جب بھی ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان مخالف قوتوں نے بحران کھڑے کیے۔ عمران خان سیاسی انتشار پیدا کر کے قوم و ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔ عمران اور قادری کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، دھرنے کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے، عمران خان بند تاریک گلی میں بھٹک رہے ہیں، سیاسی بلوغت نہ ہونے کی وجہ سے واپسی کا کوئی باعزت راستہ نہیں مل رہا ہے ہم بھرپور برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جمہوری نظام ڈی ریل ہونے سے بچ گیا ہے۔ پاک چائنا اکنامک کوری ڈور پاکستان مخالف قوتوں کو قبول نہیں ہے نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کوٹلی میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کا دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے آزاد کشمیر میں تعمیرنو کا عمل مکمل کرنے کے لیے فنڈز دیئے ہیں وفاق میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آزاد کشمیر حکومت کے پاس انتظامی فنڈز بھی نہیں تھے مجید حکومت سانس لینے کے قابل نہیں تھی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ترقیاتی فنڈز جاری کر کے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو آکسیجن فراہم کی ہے۔ مجید حکومت وادی نیلم کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے تین سالوں میں سوائے انتقامی کارروائیوں کے حکومت کو کوئی فلاحی کام کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ہے۔ غریب ملازمین کے تبادلے کر کے میاں عبدالوحید کے اہلکار بھتہ خوری کر رہے ہیں ترقیاتی فنڈز سیاسی رشوت کی نذر کیے جا رہے ہیں۔ حادثات میں جاں بحق ہونے اور متاثرین کی املاک کے معاوضہ جات کی فائلیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 412192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش