0
Thursday 23 Oct 2014 12:48
عالم اسلام میں داعش سمیت تمام فتنوں کا منبع پاکستان ہے

یوم حضرت عثمان پر جلوس نکالنے والوں کو عزاداری کے جلوسوں پر اعتراض کا کوئی حق نہیں، علامہ ساجد نقوی

تشیع مخالف فتنے داعش کو ہم نے حکمت کے ذریعہ گندگی کے ڈھیر پر لا کر کھڑا کر دیا
یوم حضرت عثمان پر جلوس نکالنے والوں کو عزاداری کے جلوسوں پر اعتراض کا کوئی حق نہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جو عناصر یوم حضرت عثمان پر جلوس نکالتے ہیں انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ عزاداری کے جلوسوں پر اعتراض کریں، داعش سمیت جتنے بھی فتنے عالم اسلام میں پیدا ہو رہے ہیں انکا منبع پاکستان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمت علی ہال سولجر بازار میں شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ تحفظ عزاداری و دفاع تشیع علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدر سندھ علامہ باقر نجفی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات علامہ شیخ شبیر میثمی، مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی، صدر کراچی ڈویژن علامہ جعفر سبحانی نے بھی خطاب کیا۔

علامہ ساجد علی نقوی نے عالم اسلام میں پیدا ہونے والے موجودہ فتنوں بالخصوص داعش نامی فتنہ کے حوالے سے کہا کہ جتنے فتنے بھی اس وقت عالم اسلام میں پیدا ہو رہے ہیں ان سب کا منبع پاکستان ہے، اس موجودہ فتنے داعش کو ہوا بھی وہی دے رہے ہیں، ان کا نشانہ سب سے پہلے تشیع تھا مگر ہم نے حکمت کے ذریعہ ان کو گندگی کے ڈھیر پر لا کر کھڑا کر دیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ اب اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو دوسرے انداز میں روکیں، ہم کراچی کے مسئلہ پر اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ماہ محرم ایک نئے انداز سے آ رہا ہے، اپنے آپ کو آمادہ اور تیار رکھیں، اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلسِ امام حسین علیہ السلام  دعوت الی اللہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 416044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش