0
Friday 11 Jul 2014 05:23

داعش کے تنظیمی ڈھانچے کا تصویری چارٹ

داعش کے تنظیمی ڈھانچے کا تصویری چارٹ
رپورٹ: آئی اے خان

عراق و شام میں ایک جانب دہشت گرد تنظیمیں سرگرم عمل ہیں تو دوسری جانب مغربی ذرائع ابلاغ ان دہشت گرد تنظیموں کو ایک منظم، عسکری قوت رکھنے والی ریاست یا خلافت کے طور پر عوام میں متعارف کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مغربی میڈیا کی جانب سے داعش کی ایٹمی اسلحہ تک رسائی کی خبروں کے بعد برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دہشت گرد تنظیم داعش کے تنظیمی ڈھانچے کا تصویری چارٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ اس چارٹ میں نام نہاد خود ساختہ خلیفہ دہشت گرد ابوبکر البغدادی کو بطور خلیفہ سرفہرست ظاہر کیا گیا ہے۔ چارٹ کے مطابق خود ساختہ خلیفہ تین وزراء، جنگی کمانڈرز اور سکیورٹی عملے کو براہ راست خود کنٹرول کرتا ہے، جبکہ سکیورٹی عملے کو کنٹرول کرنے میں ایک معاونت کار موجود ہے جسے ڈپٹی (خلیفہ) کا درجہ حاصل ہے۔ برطانوی اخبار میں شائع ہونیوالے چارٹ میں نام نہاد خلافت کے خود ساختہ خلیفہ کے عہدیداروں کے کوڈ نام اور ان کا مختصر تعارف بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ چارٹ میں ظاہر کئے گئے داعش کے زیادہ تر عہدیدران عراقی فورسز کی جوابی کارروائی میں یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا پھر شدید زخمی حالت میں روپوش ہیں۔ 

دہشت گرد گروہ داعش کے تنظیمی ڈھانچے کے باتصویر چارٹ کے مطابق اس میں شامل افراد کے اصل اور کوڈ نام نام مع مختصر تعارف یہ ہیں:  
پہلا: ابوبکر البغدادی (ابراهيم البدری) 
دوئم: ڈپٹی (ابو مسلم التركمانی)

اس کا اصل نام فاضل الحیالی، تلعفر سے تعلق رکھنے والا فاضل عراق فوج کا افسر رہ چکا پے۔ 
وزراء
اول: ابو عبدالرحمن البيلاوی 
اصل نام عدنان إسماعيل نجم، عراقی فوج کا سابق افسر، فوجی کمانڈر۔ (موصل میں ہلاک ہوچکا ہے)
دوئم: ابو عثمان
 اصل نام: عبدالله احمد المشهدانی۔ عربوں کے استقبال اور خودکش بمبار کی ضمانت فراہم کرنا اس کی ذمہ داری تھی۔
سوئم: ابو هاجر العسافی
اصل نام: محمد حميد الدليمی
انچارج ڈاکخانہ، کوارڈی نیشن اور ہدایات آگے پہنچانا۔
چہارم: ابو صلاح
اصل نام: موفق مصطفٰى الكرموش۔ انچارج مالیات۔
پنجم: ابو یزید، دوسری کنیت: ابو لؤی
اصل نام: عبدالواحد خضير احمد
تنظیم کی اوور آل سکیورٹی کا انچارج
ششم: ابو محمد
اصل نام: بشار اسماعيل الحمدانی۔ قیدیوں کا نگران 
ہفتم: ابو عبدالقادر
اصل نام: شوكت حازم الفرحات۔ تنظیم کا ناظم عمومی  مکتب حرب۔

 جنگی کمانڈرز
 اول: ابو كفاح، اصل نام: خيری عبد حمود الطائی۔ انچارج بوبی ٹریپ۔ دوئم: ابو سجى۔ اصل نام: عوف عبدالرحمن العفری۔ انچارج سوشل ویلفیئر (تنخواہیں، امداد وغیرہ)
سوئم: ابو شيماء، اصل نام: فارس رياض النعيمی۔ انچارج اسلحہ۔  سکیورٹی عملہ
اول: ابو ميسرة، اصل نام: احمد عبدالقادر الجزاع۔ تنظیم کا بغداد میں ممکنہ انچارج۔ 
دوئم: ابو مهند السويداوی، اصل نام: عدنان لطيف السويداوی، الابنار میں داعش کا انچارج، سابق عراقی فوجی۔
سوئم: ابو جرناس، اصل نام: رضوان طالب الحمدونی، داعش کے شام اور عراقی سرحدوں کا نگران۔
چہارم: ابو عائشہ، اصل نام: احمد محسن الجحيشی، داعش کا انچارج وسطی اضلاع فرات۔
پنجم: ابو فاطمة، اصل نام: نعمة عبد نايف الجبوری۔ داعش کا انچارج کرکوک گورنری۔
ششم: ابو نبيل، اصل نام: وسام عبد زيد الزبيدی، صلاح الدین میں داعش کا نگران۔
خبر کا کوڈ : 398748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش