0
Sunday 23 Nov 2014 18:41
عمران خان کو اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نہیں آتا

جے ڈی ڈبلیو کمپنی کا طیارہ تحریک انصاف کی ملکیت بن چکا ہے، پرویز رشید

جے ڈی ڈبلیو کمپنی کا طیارہ تحریک انصاف کی ملکیت بن چکا ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو کمپنی کا طیارہ تحریک انصاف کی ملکیت بن چکا ہے، طیارے کے اخراجات کا کہیں کوئی ذکر نہیں، کہتے ہیں غلط بیانی پر کمپنی کو جرمانہ اور ڈائریکٹر کو دوسال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جے ڈی ڈبلیو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، جس میں جہانگیر ترین کے 29.7 فیصد حصص ہیں، آرڈیننس کے مطابق طیارہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کر سکتے، جے ڈی ڈبلیو نے طیارہ کاروباری مقاصد کیلئے خریدا، سیاست کیلئے نہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جے ڈی ڈبلیو کے جہاز پر دوہزار بارہ میں ہونے والے اخراجات کا کہیں اندراج نہیں، اسی طرح دو ہزار تیرہ میں جہاز پر چار کروڑ بیانوے لاکھ روپے خرچہ آیا لیکن اس رقم کا بھی کہیں کوئی ذکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پبلک لمیٹڈ کمپنی کسی سیاسی جماعت کو چندہ نہیں دے سکتی، حیرت ہے کہ ہماری سائیکل پر خرچہ آتا ہے اور عمران کے جہاز پر کوئی خرچہ نہیں آتا۔ عمران خان دوسروں پر تنقید کرتے ہیں لیکن انہیں اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نہیں آتا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے زیراستعمال طیارے کی ویڈیو بھی میڈیا کو دکھائی۔
خبر کا کوڈ : 421048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش