0
Wednesday 1 Oct 2014 09:15

نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو بیدار کیا، چوہدری یاسین

نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو بیدار کیا، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہےکہ وزیراعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرنے پر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس ہوا ہے کہ پاکستان کی قیادت کشمیر کی آزادی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوداردیت دلوانے کےلیے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو ایک بار پھر عالمی فورم میں پیش کر کے عالمی برادری کے ضمیرکو بھی بیدار کیا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سارا کشمیر لینے کا نعرہ لگا کر بھارت کے ایوانوں میں ہلچل مچائی۔ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ کوٹلی کے دوران مقامی ریسٹ ہائوس میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سینئر وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بارشوں سے آنے والے سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور آزاد کشمیر کی ساری کابینہ مقبوضہ کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر طریقہ سے مدد کرنا چاہتی ہے اگر لائن آف کنٹرول کے ذریعے تجارت ہو سکتی ہے تو آزاد کشمیر حکومت کی متاثرین کو امداد کیوں نہیں دی جا سکتی۔ ہم انڈین حکومت اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر کے متاثرین بھائیوں کے لیے امداد لے جانے کی اجازت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 412624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش