0
Tuesday 16 Sep 2014 21:32

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی چھپانے کیلئے دھرنوں کی سیاست شروع کر رکھی ہے، گل نصیب

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی چھپانے کیلئے دھرنوں کی سیاست شروع کر رکھی ہے، گل نصیب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی چھپانے کیلئے دھرنوں کی سیاست شروع کر رکھی ہے، تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے دختران قوم کو نچوا کر تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی دورں کے دوران عوامی اجتماعات اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی میڈیا سیل کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ یوسی سطح تک تنظیم کو منظم کریں اور مغربی ایجنڈے کا مقابلہ کرنے لئے عوامی رائے عامہ کو بیدار کریں، انہوں نے کہا کہ دھرنا اور ڈانس مارچ دھاندلی کیلئے نہیں بلکہ مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے، جسکی لندن میں منصوبہ بندی کی گئی اور اسی منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، لیکن پارلیمنٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں کی یکجہتی اور اتحاد نے لندن پلان کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں اور کروڑوں روپے دھرنوں پر خرچ کرنے والوں سے سوال کرتے ہیں کہ قوم کو بتایا جائے کہ یہ رقم کہاں سے آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے، اسلام اور ملک دشمن قوتیں دھرنو ں کی سرپرستی کر رہی ہیں اور ملک کو تباہی کی طرف لیجایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 410022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش