0
Sunday 29 Jan 2012 16:53

دفاع پاکستان کونسل کا بھرم کھل گیا، ملتان جلسے میں بدنام زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق کی شرکت

دفاع پاکستان کونسل کا بھرم کھل گیا، ملتان جلسے میں بدنام زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان ميں دفاع پاکستان کونسل کي جانب سے دفاع پاکستان کانفرنس جاری ہے, جس میں جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے ديني اور سیاسی جماعتوں کے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہیں۔ اسپورٹس گراؤنڈ ميں شروع ہونے والی اس کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ بدنام زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق بھی شریک ہے, جسے اسٹیج پر خصوصی دعوت دیکر بیٹھایا گیا ہے، اسلام ٹائمز کی نمائندے کے مطابق "جس وقت ملک اسحاق کو اسٹیج پر بلایا گیا اس وقت جلسہ گاہ ایران مردہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا اور اسٹیج سے کسی نے منع تک نہیں کیا۔ جلسہ گاہ میں سپاہ صحابہ کی کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں, جو سپاہ صحابہ زندہ باد، ایران مردہ باد اور شیعہ کافر کے نعرے لگا رہے ہیں"۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کا بھرم کھل گیا ہے اور تمام محب وطن جماعتوں اور عوام پر یہ منکشف ہو گیا ہے کہ دفاع پاکستان کے نام پر دہشگردوں کا دفاع کیا جا رہا ہے، بعض عناصر نہیں چاہتے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔ کانفرنس میں سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل، فرزند حمید گل عبداللہ گل، مولانا سمیع الحق، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر، مولانا بشیر احمد، سپاہ صحابہ کے مسعود رحمان فاروقی اور حافظ عبدالرحمان مکی سمیت دیگر دیوبند مکتب سے تعلق رکھنی والی شخصیات شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 133985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش