0
Thursday 23 Oct 2014 15:26
کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے

ماہ محرم میں امامیہ اسکاؤٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، انصر علی

ماہ محرم میں امامیہ اسکاؤٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، انصر علی
اسلام ٹائمز۔ چیف امامیہ اسکاؤٹ انصر علی نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور اس کی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے، عزاداری کے تحفظ کے لئے امامیہ اسکاؤٹس اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور دشمن کو اسکی مزموم سازشوں میں ناکام ٹھہرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ، اسکاؤٹنگ ہیڈکوآرٹر میں اسکاؤٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی روک تھام کے لئے امامیہ اسکاؤٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جس کیلئے ٹیمیں تشکیل پاچکی ہیں۔ چیف اسکاؤٹ کا کہنا تھا کہ روز عاشور بلڈ بینک اور زخمی عزاداروں کیلئے میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسکاؤٹس الرٹ رہیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ برادری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سازشی عناصر محرم سے قبل خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں، جس میں انکو ناکامی کا سامنا ہوگا، کوئٹہ میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملی اقدامات کرنے ہوگے۔
خبر کا کوڈ : 416080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش