0
Wednesday 29 Oct 2014 23:10

وزیرستان متاثرین کو واپس جانے کی اجازت دی جائے، جے یو آئی جرگہ

وزیرستان متاثرین کو واپس جانے کی اجازت دی جائے، جے یو آئی جرگہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کی طرف سے طلب کردہ گرینڈ قبائل جرگہ صوبائی سیکرٹریٹ میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزیرستان آئی ڈی پیز جرگہ کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، گرینڈ جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جرگہ اجلاس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں محرم الحرام کے بعد ہو گا، قبائل جرگہ نے امن کی بحالی کو اولیت شرط قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جب تک امن بحال نہ ہو کسی قسم کی اصلاحات قابل قبول نہیں، قبائل کے مستقبل کا فیصلہ قبائل عوام کرینگے، اسلام آباد یا پشاور سے کسی قسم کے فیصلے کی مزاحمت کی جائیگی، جرگہ میں آئی ڈی پیز کو واپس اپنے گھروں کو بھجنے اور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا، جرگہ نے دیگر ایجنسیوں میں آپریشن کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے جرگہ سے خطاب کرتے کہا کہ جنگ اور آپریشن مسئلہ کا حل نہیں، جنگ امریکہ کی ضرورت ہے وہ اپنے مفادات کا کھیل کھیل رہا ہے، امریکہ نے کہا کہ 20ویں صدی برطانیہ کی تھی اور 21صدی ہماری ہے اور ترقی پذیر ممالک کی جغرافیائی حدود حتمی نہیں، مغرب کے ایجنڈے سے اس کے عزائم کا اندازہ لگایا جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد امریکہ نے صلیبی جنگ کا اعلان کیا اور لیبیا، شام، عراق، فلسطین میں وار کرنے کے بعد قبائل اور افغانستان پر دوسری وار کرنے کا ارادہ کیا ہے، قوم پر بیرونی ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو NGOs کے رحم و کرم پر چھوڑ جارہا ہے، اسلامی تہذیب کے خلاف مغربی تہذیب کی سرپرستی کی جارہی ہے، ان تمام ترحالات کے خلاف جمعیت علماء اسلام جنگ لڑرہی ہے، جسکی پاداش میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں اور قیادت کو خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے زریعے ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، قبائل جرگہ میں ملک شاہ نواز، ملک خان مرجان، ملک عندا للہ حقانی، ملک مرزا خان، ملک حاجی شیر محمد، مولانا شجاع الملک، مفتی عبدالشکور، عبدالجلیل جان، عبدالوحید مروت، مولانا سینٹر صالح شاہ، مولانا جمال الدین ایم این اے، مولانا عبدالرشید ، ملک بہادر شاہ، صدر عبدالرحمان، غلام محمد صادق، مولانا سلطان وزیر، مفتی اعجاز، مولانا سین الدین شاکر، دیگر ارکان جرگہ اور قبائلی عمائدین اور ارکان مجلس عاملہ شریک ہوئے، جرگہ میں ملک قادر خان مرحوم کے فرزند ملک شاہ نواز کو اتفاق رائے سے جرگہ سربراہ مقرر کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 417151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش