0
Wednesday 30 Jul 2014 12:12

اسرائیلی درندوں نے غزہ میں سکول پر بھی بم برسائے

اسرائیلی درندوں نے غزہ میں سکول پر بھی بم برسائے
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 32 پناہ گزین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آج علی الصبح اسرائیل کے وحشی فوجیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے بمباری میں جبلیہ کے مہاجرین کیمپ میں قائم اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس میں 10 بچوں سمیت 20 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تاہم بعد میں شہدا کی تعداد 32 تک جا پہنچی۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بمباری سے 113 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ صیہونی درندوں نے حماس کے رہنما اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ کے گھر پر بھی بمباری کی تاہم گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے حماس کے ترجمان ٹی وی چینل الاقصیٰ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں نے مقبوضہ علاقے میں بجلی فراہم کرنے والے واحد بجلی گھر پر ٹینکوں کی مدد سے گولے داغے جس کے نتیجے میں بجلی گھر کو ایندھن فراہم کرنے والا ٹینک تباہ ہوگیا اس کے علاوہ پیداواری یونٹ کے جنریٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو آج 23 دن ہوگئے ہیں، صیہونی فوج کی زمینی اور فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 1200 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں شدید زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، لیکن عالمی برادری اسرائیلی بربریت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
خبر کا کوڈ : 402175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش