0
Friday 17 Oct 2014 21:14

سعودی حکومت اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھ کا کھلونا بن چکی ہے، مولانا کلب جواد نقوی

شیخ باقرالنمر کو قرآن پر عمل کرنے کی سزا دی گئی
سعودی حکومت اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھ کا کھلونا بن چکی ہے، مولانا کلب جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب حکومت کے ذریعہ شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد لکھنؤ کے صحن میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں نمازیوں کے علاوہ علماء کرام نے بھی شرکت کی، نماز جمعہ سے قبل اپنے بیان میں مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری و امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنا کر سعودی حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انکے ملک میں اپنی قوم کے لئے انصاف مانگنا کتنا بڑا جرم ہے، شیخ باقر النمر کو سعودی حکومت نے پچھلے دو سالوں سے قید کر رکھا تھا، انکا جرم صرف یہ تھا کہ وہ سعودی حکومت کے ظلم پر خاموش نہیں رہ سکے، مولانا کلب جواد نے کہا کہ سعودی حکومت اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکی ہے، یہ حکومت اسلامی نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو ایک عالم دین کو سزا نہیں دی جاتی، سعودی حکومت میں شیعوں پر مسلسل ظلم ہو رہا ہے اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے، ایسا صرف اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ وہ اپنا حق مانگتے ہیں انکے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں، آصفی مسجد میں مومنین کو خطاب کرتے ہوئے مولانا حبیب حیدر نے کہا کہ سعودی عرب میں جس طرح بے گناہ شیعوں کو مارا جارہا ہے اسکی ہم نندا کرتے ہیں، ایک عالم دین کو سزا دیکر سعودی حکومت نے اپنے چہرہ پر پڑی اسلام کی نقاب خود اتار دی ہے، باقر النمر نے صرف قرآن کے انوسار عمل کیا تھا جسکی انہیں سزا دی گئی، سعودی عرب میں شیعوں پر ظلم ہورہے ہیں انکے بچوں کو یتیم کیا جارہا ہے یہ اسلام کے خلاف ہے، اس جلسہ میں مولانا فیروز حسین، مولانا زوار حسین، مولانا صادق حسین پرنسپل سلطان المدارس اور بڑی تعداد میں عوام موجود رہے۔
خبر کا کوڈ : 415117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش