0
Monday 28 Jul 2014 14:07

ہند و پاک خارجہ سیکریٹری ملاقات کے بعد معاملات آگے بڑھنے کی امید ہے،عبد الباسط

ہند و پاک خارجہ سیکریٹری ملاقات کے بعد معاملات آگے بڑھنے کی امید ہے،عبد الباسط
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پاکستانی کے سفیر عبدالباسط نے اس امید کا اظہار کیا کہ 25 اگست کو ہند و پاک خارجہ سیکریٹری ملاقات کے بعد دونوں ممالک تمام شعبوں میں آگے بڑھیں گے، مرکزی جامع مسجد نئی دہلی کے امام سید احمد بخاری کی دعوت پر جامع مسجد میں منعقدہ ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ ماہ رمضان تمام مسلمانوں کیلئے ایک اہم موقعہ ہے اور یہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر احتساب اور اصلاح کی دعوت دیتا ہے، بھارت و پاکستان تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف باہمی احترام اور باہمی مفادات کی بنیاد پر دو ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے وعدہ بند ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ 25 اگست کو دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات کے بعد تمام معاملات آگے بڑھیں گے جس کا اظہار پہلے ہی دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے 27 مئی کی ملاقات کے دوران کیا تھا، اس سے قبل عبدالباسط کا خیر مقدم کرتے ہوئے امام حی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آئیں گے، اس دوران پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تاریخ میں پہلی دفعہ کسی پاکستانی سفیر کو جامع مسجد دہلی میں افطار کیلئے مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے مجمع سے خطاب بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 401914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش