0
Friday 24 Oct 2014 17:42

آئی ایس او کے ڈویژنل و یونٹس کنونشنز کا سلسلہ جاری

آئی ایس او کے ڈویژنل و یونٹس کنونشنز کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا کوآڑڈینیٹر تقی حسن کے مطابق مرکزی کنونشن کے بعد ڈویژنل اور یونٹس کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 16 ڈویژن میں کنونشن منعقد ہوچکا ہے، جبکہ باقی ماندہ ڈویژن میں کنونشن کا آغاز آج سے ہوگا۔ جس میں تعلیمی اداروں کے طلباء شریک ہونگے۔ اس موقع پر تعلیمی کانفرنسس کا بھی اہتمام کیا جائے گا جبکہ مرکزی نمائندگان کی نگرانی میں انتخابی مرحلہ ہوگا۔ جس کی نتیجے میں نئے ڈویژنل صدرور کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ یاد رہے آئی ایس او ایک طلبا تنظیم ہے، جس کی بنیاد 1972 میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے رکھی، اس کا اسٹرکچر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موجود ہیں اور تعلیم و تربیت سے مستفید ہورہے ہیں۔ آئی ایس او کے ملک بھر میں 500 سے زائد یونٹس ہیں، جن کے سالانہ کنونشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج لاہور کے یونٹس مرید کے اور موچی گیٹ میں تنظیم نو کی جائے گی۔ تنظیم نو کی اس تقریب میں امامیہ طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ یونٹس میں تنظیم نوء کے عمل کیلئے ڈویژنز سے ڈویژنل نمائندگان شریک ہونگے۔ کنونشنز کے ساتھ ساتھ استقبال محرم کے تقریبات و مجالس کا سلسلہ بھی ملک بھر میں جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 416225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش