0
Friday 25 Jul 2014 23:27

دہلی میں اقوام متحدہ مبصر کا دفتر بند کرنا حماقت ہے، علی گیلانی

دہلی میں اقوام متحدہ مبصر کا دفتر بند کرنا حماقت ہے، علی گیلانی
اسلام تائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ ادارے کو دنیا کے ممالک کے مابین رابطے کی ایک اہم اور ضروری کڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر میں اس ادارے کا رول ایک تاریخی حقیقت ہے اور اس کو کسی بھی صورت میں نظرانداز کیا جاسکتا ہے اور نہ اس کو غیر ضروری قرار دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے دہلی میں اقوامِ متحدہ کے مبصر دفتر کے بند کئے جانے کو بھارت کی نئی حکومت کی حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنکھیں بند کرنے سے سورج کے وجود سے انکار کیا جاسکتا ہے اور نہ اس طریقے سے حقائق کو تبدیل کیا جانا ممکن ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ پچھلے 67 سال میں تنازعہ کشمیر کے حل کی جانب بھلے ہی کوئی پیش رفت ممکن نہ بھی ہوئی ہو، البتہ اقوامِ متحدہ کا ادارہ آج بھی اس مسئلے کے پُرامن، جمہوری اور قابل عمل حل کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور اس کے چارٹر پر موجود اٹھارہ قراردادیں کشمیری قوم کے حقِ خودارادیت کو نہ صرف تسلیم کرتی ہیں، بلکہ وہ اس کی واگزاری کی بھی سفارش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بھارت ہی اقوامِ متحدہ میں لیکر گیا تھا اور اسی کی پہل کرنے سے اقوامِ متحدہ کا اس تنازعے میں ایک رول بن گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مبصروں کی تعیناتی بھی بھارت اور پاکستان کی رضامندی سے یہاں عمل میں آئی ہے اور اس تنازعے کے حتمی حل تک ان کی یہاں موجودگی ایک ایسی ضرورت ہے، جس کی اہمیت سے کسی بھی صورت میں انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، علی گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں اقوامِ متحدہ کا رول ایک مسلّم حقیقت ہے اور اس رول کا ختم کیا جانا ایک دھماکہ خیز صورتحال پر منتج ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 401429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش