0
Sunday 23 Nov 2014 22:34

یورپی معاشرہ میں اخلاقیات کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں، مولانا نیاز حسین

یورپی معاشرہ میں اخلاقیات کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں، مولانا نیاز حسین
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مولانا نیاز حسین نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بالخصوص یورپی ممالک میں لادین معاشرہ، دین کی طرف اور ادیان میں اسلام کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ یورپی معاشرہ میں اخلاقیات کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں، لوگ خود بخود اسلام اور ادیان کی طرف مائل ہو رہے ہیں کیونکہ انسان فطرتی طور پر روحانی سکون چاہتا ہے اور خدا کی یاد اور دین کی پیروری کے بغیر حقیقی سکون حاصل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور دنیا کے دوسرے خطے کے لوگوں کی زندگی مصروف زندگی بن چکی ہے، انسان کے عقلی و فطرتی تقاضے مکمل نہ ہونے کی وجہ اکتاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے ان تقاضوں کی تکمیل کے لئے دین کا ہونا ضروری ہے، اس لئے لوگ دین کو بہترین اور منظم زندگی کا ذریعہ جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین کی طلب انسان کی فطرت و خلقت میں موجود ہے، یعنی انسان فطری طور پر خدا طلب اور دین طلب ہے۔ دین ایک آئیڈیالوجی کا نام ہے سرمایہ دارانہ نظام کی تقویت کیلئے ایک نئی آئیڈیالوجی کو متعارف کروایا گیا تاکہ اپنے باطل نظریات کو پھیلا کر نوجوانوں کو لادینیت کی طرف مائل کیا جا سکے۔ مہذب معاشرہ کے نام فحاشی عریانی اور عیاشی کو پھیلایا گیا لیکن انسانی فطرت کے تقاضا دین نے استعماری ہتھکنڈوں کو ناکام کر دیا اور دنیا بیداری اور اسلام کی طرف راغب ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 421076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش