0
Wednesday 6 Aug 2014 08:54

افغان اہلکار کی فائرنگ سے امریکی جنرل ہلاک

افغان اہلکار کی فائرنگ سے امریکی جنرل ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان اہلکار نے ٹریننگ کیمپ میں فائرنگ کرکے امریکی جنرل کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جرمن بریگیڈئیر جنرل سمیت 15 سے زائد نیٹو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں برطانیہ کے زیراہتمام چلنے والے ٹریننگ کیمپ میں افغان اہلکار نے نیٹو افسران پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امریکی جنرل ہلاک جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں جرمن فوج کا ایک بریگیڈئیر جنرل بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے نیٹو فوجیوں میں کئی کی حالت تشویشاک ہے تاہم جوابی فائرنگ میں افغان اہلکار بھی مارا گیا۔ دوسری جانب پینٹاگون امریکی جنرل کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر امریکی فوجی ہیں۔

واضح رہے کہ افغان اہلکاروں کی جانب سے نیٹو فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی 2 افغان اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 403292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش