0
Thursday 26 Apr 2012 08:46

دہشتگرد حساس اداروں، تنصيبات اور ائیر پورٹس پر حملہ کر سکتے ہیں، وفاقی محکمہ داخلہ

دہشتگرد حساس اداروں، تنصيبات اور ائیر پورٹس پر حملہ کر سکتے ہیں، وفاقی محکمہ داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقي محکمہ داخلہ نے خبردار کيا ہے کہ دہشتگرد حساس اداروں، تنصيبات اور ائیر پورٹس پر حملہ کر سکتے ہيں، اس لئے سکيورٹي انتظامات موثر بنائے جائيں۔ نيشنل کرائسز اينڈ مينجمنٹ سيل کي طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاري کيے گئے مراسلے ميں کہا گيا ہے کہ بنوں جيل پر شدت پسندوں کے حملے کے دوران فرار ہونے والے مبينہ دہشتگرد عدنان رشيد کي رہائي سے پاکستان ائیرفورس کي تنصيبات پر حملوں کا خطرہ بڑھ گيا ہے کيونکہ عدنان رشيد ائیر فورس کا سابق ملازم ہے، اس کے علاوہ راولپنڈي ميں 18 اپريل کو فرنٹير ورکس آرگنائزيشن کے ہيڈ کوارٹر سے ايک کار چوري ہوئي، خدشہ ہے کہ چوري ہونے والي کار دہشتگردي کي کارروائيوں ميں استعمال ہو سکتي ہے۔
خبر کا کوڈ : 156558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش