0
Wednesday 1 Oct 2014 23:57
3 ارب میں مجھے خریدنے کی کوشش کی گئی

جب اقتدار صرف ‘‘میں’’ کیلئے ہو تو اللہ ذلت دیتا ہے، عمران خان

دنیا پر راج بمباری سے نہیں کردار سے کیا جاتا ہے
جب اقتدار صرف ‘‘میں’’ کیلئے ہو تو اللہ ذلت دیتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے میں خریدنے کی کوشش کی گئی، پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، امیر وہ ہے جس میں غیرت ہے اور جو بکتا نہیں، 50 فیصد پاکستانی 25 سال سے کم عمر کے ہیں، جب اللہ نے پر دیئے ہیں تو کیوں رینگتے ہو؟، بڑا انسان ہی بڑا مقصد رکھتا ہے، پاکستانی مائیں اپنے بچوں کو سچ بولنے کا سبق دیں۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ والدہ کی بہترین تربیت کی وجہ سے اس مقام پر ہوں، والدہ بیمار ہوئیں تو کینسر اسپتال بنانے کا سوچا، کینسر اسپتال کیلئے سڑکوں، گلی، محلوں میں گیا، مقصد مجھ سے بڑا تھا اس لئے پیسہ اکٹھا ہوگیا، مائیں بچوں کو سچ بولنے کا سبق دیں۔ 
ان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی خاتون سے بدتمیزی نہیں کی، پاکستانی معاشرہ آگے جانے کے بجائے پیچھے گیا، غلط اقدار پاکستانی معاشرے میں پھیل رہی ہیں، گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے زیبرا نہیں بن جاتا، معاشرہ دوسرے معاشرے کو اپنا کر آگے نہیں بڑھتا، انصاف دشمن کے ساتھ بھی ہونا چاہئے، دنیا پر راج بمباری سے نہیں کردار سے کیا جاتا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔ پی ٹی آئی سربراہ کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، امیر وہ ہے جس میں غیرت ہے اور جو بکتا نہیں، لاہور جلسے کے بعد ایک شخص نے 3 ارب روپے کی آفر کی، پیسہ لینے سے انکار کر دیا، مجھے اپنے باپ سے پیسہ لینے میں شرم آتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزدل آدمی کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا، جب اقتدار صرف ‘‘میں’’ کیلئے ہو تو اللہ ذلت دیتا ہے، کتنوں کے منہ بند کرو گے؟، ہر طرف ایک ہی نعرہ لگ رہا ہے، 50 فیصد پاکستانی 25 سال سے کم عمر کے ہیں، جب اللہ نے پر دیئے ہیں تو کیوں رینگتے ہو؟، بڑا انسان ہی بڑا مقصد رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 412760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش