0
Wednesday 29 Oct 2014 15:01

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی خصوصی ملاقات

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی خصوصی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اسلام آباد میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مرکزی صدر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔ انہوں نے وفا عباس کو مرکزی صدر بننے پر مبارک باد دی اور ان کے لئے دعا کی کہ خداوند آپ کو اتنے اہم منصب پر کما حقہ پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کے طلباء پر ہونے والا خرچہ ایسے ہی کہ کہ آپ ایک فیکٹری لگا رہے ہیں۔ اپنے دور میں کوشش کریں کہ طلاب کو متحد رکھیں اور ان کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ 
حافظ ریاض حسین نجفی کا مزید کہنا تھا کہ خمینی رہ جیسی شخصیت بھی اس نوجوان کے ہاتھ چومتی تھی جو کام کرتا تھا۔ تنظیموں میں ورکروں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ یہ عام ممبر ہی ہیں جو تنظیموں کو کامیاب بناتے ہیں۔ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مزید کہا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ جو بھی کام کریں وہ لقاء اللہ کے لئے ہونا چاہیے۔ ذاتی تشہیر اور ذاتی نمودونمائش سے پرہیز کریں۔ کام وہی فائدہ مند ہوتا ہے جو خوشنودی خدا کی خاطر ہو۔ ہم آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں اور قومی معاملات میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش