0
Tuesday 19 Aug 2014 17:09
جنگ بندی میں توسیع مذاکرات کو کامیاب بنانیکا آخری موقع ہے، عزت الرشق

حماس اور صیہونی حکومت جنگ بندی میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع پر متفق

حماس اور صیہونی حکومت جنگ بندی میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع پر متفق
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور صیہونیی حکومت نے غزہ میں جاری جنگ بندی میں مزید چوبیس گھنٹوں کیلئے توسیع کردی۔ غزہ میں فریقین کے درمیان جنگ بندی گذشتہ بدھ کو ہوئی تھی جسکی مہلت پیر اور منگل کی درمیانی شب ختم ہوگئی۔ مصری حکومت نے جنگ بندی میں مزید چوبیس گھنٹوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے مذاکرات کاروں نے مسائل کے مستقل حل کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ غزہ میں صیہونی بربریت کے دوران دو ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید اور نو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ 

ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلٰی رکن نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران کسی بھی سمجھوتے کے عدم حصول کو قاہرہ میں صہیونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی قرار دیا ہے۔ فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے اعلٰی رکن عزت الرشق نے کہ جو قاہرہ میں صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں فلسطینی گروہوں کے وفد میں شامل ہیں، تاکید کی ہے کہ مذاکرات میں چوبیس گھنٹوں کی توسیع مذاکرات کو کامیاب بنانے کا آخری موقع ہوگا اور اس دوران جنگ بندی کے سمجھوتے کا عدم حصول، مذاکرات کے خاتمے کے معنی میں ہے۔ عزت الرشق نے مزید کہا کہ تحریک حماس، غزہ میں دائمی جنگ بندی کے لئے صہیونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائے گی، لیکن سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں، مذاکرات مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 405632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش