0
Wednesday 29 Oct 2014 09:52

کشمیری جاگ چکے مقبوضہ وادی پر بھارتی قبضہ قبول نہیں، چوہدری مجید

کشمیری جاگ چکے مقبوضہ وادی پر بھارتی قبضہ قبول نہیں، چوہدری مجید

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں افواج داخل کرنے کے خلاف کشمیریوں کو یوم سیاہ منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری جاگ چکے ہیں اور کسی صورت مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔ بھارتی حکومت ہٹ دھرمی کی پالیسی اپنا کر انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے جس کی لپیٹ میں سب سے پہلے بھارت خود آئے گا۔ اوورسیز کشمیریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 1947ء سے بھارت سے آزادی کے لیے کشمیریوں نے تاریخ ساز جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ سات لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر فوجی چھائونی کا نقشہ پیش کر رہا ہے اور کالے قوانین کے نفاذ سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ بھارت ایک طرف طاقت کا اندھا استعمال کر رہا ہے اور دوسری طرف تباہ کن سیلاب کے متاثرین کو بے یارومددگار چھوڑ رکھا ہے اور عالمی برادری کی طرف سے متاثرین کی امداد کے راستے بھی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ 

چوہدری مجید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین اور 7 لاکھ افواج کی موجودگی بھارتی جمہوریت کےمنہ پر طمانچہ ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کی تحریک آزادی اور حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ اوورسیز کشمیری سفارتی محاذ پر مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت کی ترجیحات میں تحریک آزادی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا شامل ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ : 417017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش