0
Thursday 24 Apr 2014 22:30

فوج، عدلیہ اور میڈیا پر کسی کی میلی نظر برداشت نہیں کریں گے، خواجہ سعد رفیق

فوج، عدلیہ اور میڈیا پر کسی کی میلی نظر برداشت نہیں کریں گے، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں آمریت کو کبھی قبول نہیں کیا، آگ اور خون کا سمندر عبور کر کے آئے ہیں لہذا ہم یہ کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ ملک کی باگ دوڑ وڈیرے، جاگیرداروں یا کرپٹ سیاست دانوں کے ہاتھ میں ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں، ریلوے کا شعبہ تباہ حال ملا تھا اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد ریلوے کے تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ افواج پاکستان، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی طرف کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو بالکل براشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ : 376149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش