0
Thursday 2 Oct 2014 09:42

تمام سیاسی جماعتیں حق خودارادیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو جائیں، چوہدری مجید

تمام سیاسی جماعتیں حق خودارادیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو جائیں، چوہدری مجید
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں کشمیر کونسل ای یو بیرونی ممالک میں قائم کشمیر سنٹرز سمیت کشمیری تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اوورسیز کشمیری مقبوضہ کشمیر کے متاثرین سیلاب تک امداد پہنچانے کےلیے یورپی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور حکومتوں کے ذریعہ بھارت پر دبائو ڈالوئیں اور بھارتی تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے حق خودارادیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو جائیں۔ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوم کا موقف پیش کیا جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پورا کشمیر بھارت سے لینے کا بیان دے کر قائد عواام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے موقف کو دہرایا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے جوانوں اور آفیسروں نے مثالی کردار ادا کیا ملک کے اندر آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔ وہ گذشتہ روز کشمیر ہائوس میں کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر سید عزادار حیسن کاظمی اور سینئرصحافی بھی موجود تھے۔ 

ملاقات میں علی رضا سید نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ اور دیگر اداروں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے سفارتی جدوجہد اور سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی اور تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جس پر وزیراعظم نے علی رضا سید کی تحریک آزادی کے لیے بے لوث خدمت پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ اورسیز کشمیریز ہماری تحریک آزادی کا قمیتی اثاثہ ہیں اور اس اثاثے کو محفوظ بنا کر تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دینے کےلیے تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کو حق خودارادیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا پڑے گا تب ہی ہم بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 412805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش