0
Friday 12 Sep 2014 10:09

مقبوضہ کشمیر، قابض حکومت کی نااہلی پر سیلاب متاثرین کا امدادی ٹیموں پر پتھراؤ

مقبوضہ کشمیر، قابض حکومت کی نااہلی پر سیلاب متاثرین کا امدادی ٹیموں پر پتھراؤ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں آنے والے سیلاب کے بعد کٹھ پتلی حکومت اور بھارت کی جانب سے اس بحران کو حل کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرنے پر مقامی افراد میں غصہ بڑھ گیا اور انھوں نے امدادی ٹیموں پر پتھراؤ کر دیا۔ غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے متاثرہ افراد کی جانب سے امدادی ٹیموں پر پتھراؤ کے بعد ان ٹیموں نے اپنی مدد کے لیے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کر دی۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد نے سپاہیوں پر پتھراؤ کیا تاہم فوجی حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انھیں اس بات کا احساس ہے کہ متاثرہ افراد مایوس ہیں تاہم اس کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ رپورٹ کے مطابق لوگوں نے شکایت کی کہ حکومت سیلاب کے بارے میں اطلاعات نشر کرنے اور مناسب تعداد میں کشتیاں فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

سری نگر میں سیلاب سے متعدد گھر اور اسپتال زیرآب آچکے ہیں اور لوگوں کو اپنے پیاروں کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا وہ محفوظ بھی یا نہیں۔ سری نگر ایئرپورٹ کی جانب جانے والا راستہ اور گلیاں زیر آب آچکی ہیں جس کے باعث وہاں سے گزرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ بارش رکنے کے باوجود سری نگر کی ڈل جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا احساس ہے کہ لوگوں میں غصہ پایا جاتا ہے تاہم یہ بہت بڑی آفت ہے۔
خبر کا کوڈ : 409304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش