0
Wednesday 9 Apr 2014 23:49

امریکا میں اسکول کے طالب علم نے چاقو کے وار کرکے 20 طلبا کو زخمی کر دیا

امریکا میں اسکول کے طالب علم نے چاقو کے وار کرکے 20 طلبا کو زخمی کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پینسلوانیا میں ہائی اسکول کے طالب علم نے تیز دھار والے آلے سے حملہ کرکے ایک درجن سے زائد طالب علموں کو زخمی کردیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کے پٹس برگ ہائی اسکول میں سرپھرے نوجوان طالب علم نے صبح 7 بجکر 13 منٹ پر اس وقت حملہ کیا جب طلبا اسکول آرہے تھے، حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے کم از کم 20 طالب علموں کو شدید زخمی کر دیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں بیشتر کی عمریں 14 سال سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے فوری بعد انتظامیہ نے اسکول کو خالی کرا لیا جبکہ حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم اس کی عمر اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکا میں طالب علموں کی جانب سے اسکول میں فائرنگ کے واقعات آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں جس میں اب تک متعدد طلبا ہلاک اورکئی زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 371207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش