0
Sunday 21 Jul 2013 20:10

اسکردو، احتجاج

اسلام ٹائمز۔ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے روضہ حضرت زینب (س) پر حملہ کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی مسجد امامیہ اسکردو سے یادگار شہدا اسکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں شریک ہزاروں عزاداران حضرت زینب (س) نے نوحہ خوانی، سوز خوانی اور سینہ زنی کی۔ اسکردو کی فضاء عزاداران حضرت زینب (س) کے فلک شگاف نعروں اور لبیک یا زینب (س) کی صداؤں سے گونج رہی تھی۔ یادگار شہداء اسکردو پر پہنچ کر یہ ریلی احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کرگئی، جس میں ہزاروں عزاداران شریک تھے۔ احتجاجی جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے علاوہ مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ان میں انجمن تحفظ حقوق بلتستان کے صدر راجہ زکریا خان مقپون، گلگت بلتستان یونائیٹڈ مومنٹ کے غلام شہزاد آغا اور کھرمنگ کی سیاسی شخصیت سید امجد زیدی شامل تھیں۔ ان کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان فدا حسین، رہنما شیخ احمد علی نوری، مجلس وحدت مسلمین صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید مظاہر حسین الموسوی اور ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں نام نہاد عرب مسلم حکمرانوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم رہبر معظم سید علی خامنہ کے حکم کے منتظر ہے اگر رہبر معظم حکم دیں تو امریکی مفادات کو سبوتاژ کرنے اور شام میں حزب اللہ کے جوانوں کی معاونت کے لئے تیار اور آمادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 285423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش