0
Thursday 2 Oct 2014 14:11

مجلس عزا

  • ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے زیراہتمام شہادت حضرت امام محمد باقر (ع) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

    ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے زیراہتمام شہادت حضرت امام محمد باقر (ع) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام شہادت حضرت امام محمد باقر (ع) کی مناسبت، شہداء پاکستان اور مفتی کفایت حسین کے فرزند حسن مھدی کے ایثال ثواب کے لئے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موت سے ڈرایا جاتا ہے جبکہ ہم نے پہلے سے ہی سرخ عاشورا سے وضو کیا ہوا ہے اور شہادت کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں، ہم میدان مبارزہ میں ہیں اور مرتے دم تک میدان میں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہماری ثابت قدمی اور ہمارے ارادوں میں عزم و استقلال کو دیکھا تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام اداروں، پولس، سول ادارے، سیاسی و غیر سیاسی سب جماعتوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہم پاکستان میں کمیونٹی یا گروہ نہیں بلکہ ہم جیتی جاگتی قوم ہیں۔ ہم اپنا راستہ دکھانا چاہتے ہیں اور ہم نے سانحہ کوئٹہ میں یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ ہم بیدار ہیں اور دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری مثال سمندر کے اس بہاو کی طرح ہے جو اپنا راستہ خود بناتا ہے، ہمارے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں بن سکتا، اگر کسی نے رکاوٹ بننے کی جسارت کی تو ہم اس کو میلیامیٹ کر دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں خط امام سے کم از کم استقلال اور ثابت قدمی کا درس لینا چاہیے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان نے انقلاب اسلامی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی 35سال سے تنہا اور 1979ء سے اقتصادی ناقہ بندی میں ہے۔ 35 سال سے مسلسل خشک جنگ لڑی، اب اس میں کون جیتا۔۔؟ کون ہارا۔۔؟ آج پوری دنیا نے یہ اعتراف کر لیا کہ اس جنگ میں کامیابی انقلاب اسلامی کو ہوئی۔ پس ہمیں راہ حق میں تنہا ہونے سے کوئی ڈر نہیں۔ انشاءاللہ عنقریب پاکستان کا مقدر تبدیل کر دینگے۔ آخر میں مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے تمام علماء کرام، طلاب اور شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا۔

خبر کا کوڈ : 412884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش