0
Tuesday 26 Aug 2014 00:35

وین حملہ

  • جنرل پوسٹ آفس کی وین جس کو فائرنگ و دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا

    جنرل پوسٹ آفس کی وین جس کو فائرنگ و دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا

  • وین کے اندر اہلکاروں کا لہو بکھرا ہوا ہے

    وین کے اندر اہلکاروں کا لہو بکھرا ہوا ہے

  • دستی بم سے گاڑی کے ٹوٹنے والے شیشے

    دستی بم سے گاڑی کے ٹوٹنے والے شیشے

  • جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول اور دستی بم کی پن

    جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول اور دستی بم کی پن

  • ڈی پی او کی قیادت میں جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس

    ڈی پی او کی قیادت میں جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس

  • حملے میں زخمی ہونیوالے ایک اہلکار کو طبی امداد کے لئے لایا جا رہا ہے

    حملے میں زخمی ہونیوالے ایک اہلکار کو طبی امداد کے لئے لایا جا رہا ہے

  • حادثے میں زخمی ہونیوالا جی پی او کا اہلکار

    حادثے میں زخمی ہونیوالا جی پی او کا اہلکار

  • حملے میں زخمی ہونیوالے ایک اہلکار کو طبی امداد کے لئے لایا جا رہا ہے

    حملے میں زخمی ہونیوالے ایک اہلکار کو طبی امداد کے لئے لایا جا رہا ہے

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جنرل پوسٹ آفس کی وین پر نامعلوم دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار جان بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ ظفر آباد کالونی نہر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے جنرل پوسٹ آفس کی وین پر اس وقت فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کر دیا، جب ظفر آباد ڈاکخانہ سے وین ڈاک لیکر واپس جی پی او آ رہی تھی۔ نہر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا، جس سے جی پی او کا ایک اہلکار عبدالقیوم جان بحق ہوگیا جبکہ دو اہلکار نعمت اللہ اور جہانگیر شدید زخمی ہوگئے، جن کو فور ی طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال ایمرجنسی ڈیوٹی پر کوئی ڈاکٹر نہ ہونے سے زخمی عبدالقیوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دو زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی پر جی پی او ملازمین نے شدید احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کلاچی ڈاکخانے میں داخل ہوئے تھے، اور دو لاکھ کے قریب نقدی لے اڑے تھے، جبکہ اس سے قبل بھی دین پور روڈ پر پوسٹ آفس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، ظفر آباد کالونی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او صادق بلوچ موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقہ کی ناکہ بندی کرا دی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفشیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 406658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش