علی امین گنڈاپور نے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر اس آگ کو یہی پرنہ روکا گیا تو اس کی وجہ سے بھکر، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہر بھی متاثر ہونگے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کیساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے، ہمارا نہیں۔
صیہونی حکومت، جو اب تک غزہ میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، اسکا دعویٰ ہے کہ "رفح" غزہ میں حماس کی بقیہ بٹالین کا مرکزی ہیڈ کوارٹر ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ رفح پر حملے کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کئی یاتریوں نے نم آنکھوں کے ساتھ پاکستان کی دھرتی کو الوداع کیا، ان کا کہنا تھا کہ اپنے گرو اوراجداد کی دھرتی کی مٹی تحفے کے طور پرواپس لے کرجارہے ہیں۔۔
لبنانی حزب اللہ فورسز کیجانب سے صہیونی عید کے موقع پر جسے "پسح" کے نام سے جانا جاتا ہے، مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شہر صفد اور کئی دیگر قصبوں پر 30 راکٹ فائر کیے گئے۔
غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کیخلاف جاری اپنی مزاحمتی کارروائیوں کیدوران حزب اللہ لبنان کیجانب سے جنوبی لبنان کی ہوائی حدود میں غاصب صیہونی رژیم کے پانچویں پیشرفتہ ڈرون طیارے کی تباہی پر غاصب صیہونی فوج نے لبنان میں جاسوسی پر مبنی اپنی ہوائی برتری ...
یورپی یونین نے اعلان کیا ہیکہ اسکے وزرائے خارجہ آج لکسمبرگ میں ملاقات کرینگے جسمیں یوکرائن کے ہوائی دفاع کو مضبوط بنانے اور ایران کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہیکہ لبنان کی ہوائی حدود میں اسکے ایک اور پیشرفتہ جاسوس ڈرون طیارے کو مزاحمتی محاذ کے زمین سے ہوا میں مار کرنیوالے میزائل کیساتھ نشانہ بنا کر مار گرایا گیا ہے
امریکی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شواہد رفح میں فوجی آپریشن پر مبنی نیتن یاہو کے مذموم ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں، اردنی وزیر خارجہ نے متنبہ کیا ہیکہ رفح میں کوئی بھی فوجی آپریشن عام فلسینی شہریوں کے "وسیع قتل عام" ...
عرب میڈیا نے اعلان کیا ہیکہ شام کے مشرق میں واقع 2 غیرقانونی امریکی فوجی اڈوں پر ہونیوالے حالیہ حملوں میں براہ راست جانی نقصان ہوا ہے جس سے وہاں تعینات متعدد امریکی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونیکی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں
نائجر کی عوام نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فی الفور انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر اگادیز میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کے سامنے بڑی تعداد میں جمع ہو کر ملک میں امریکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی کے تسلسل کیخلاف پرزور احتجاج کیا ہے
اپنے ایک بیان میں عبدالله بو حبیب کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی سفارتی حل ہی عالمی امن و استحکام کی ضمانت کا واحد راستہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔ موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔
اپنے بیان میں صدر جعفریہ الائنس نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستانی عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گے، ہم اپنے بھرپور ورثے اور ثقافت کو ایرانی صدر کے ساتھ بانٹنے کے لئے بے چین ہیں۔
پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں دھاندلی شرمناک حرکت ہے۔ آئین پاکستان کے تحفظ کی جدوجہد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان جمہوری قوتوں کیساتھ کھڑی ہے۔