اسلام ٹائمز 3 Oct 2019 گھنٹہ 20:54 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/819977/1/ملتان-زکریا-یونیورسٹی-میں-امام-حسین-کانفرنس -------------------------------------------------- ٹائٹل : ملتان، زکریا یونیورسٹی میں امام حسینؑ کانفرنس -------------------------------------------------- آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی سالانہ کانفرنس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں علامہ امین شہیدی نے مقصد امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان ملتان ڈویژن کے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میںعلامہ امین شہیدی نے مقصد امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر محمد قاسم شمسی، سابقہ مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی، وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے شرکت کی۔ آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی سالانہ کانفرنس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔