اسلام ٹائمز 24 Nov 2022 گھنٹہ 22:19 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026707/میں-زخمی-حالت-صرف-اپنی-قوم-کی-خاطر-نکل-رہا-ہوں-ہر-صورت-راولپنڈی-پہنچیں-عمران-خان -------------------------------------------------- ٹائٹل : میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، ہر صورت راولپنڈی پہنچیں، عمران خان -------------------------------------------------- لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مارچ میں شریک ہوکر قوم یہ پیغام دیگی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے۔ 26 نومبر کو اپنے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں، ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔