اسلام ٹائمز 17 Jan 2022 گھنٹہ 19:28 https://www.islamtimes.org/ur/news/974074/بھارت-میں-ایک-بار-پھر-کورونا-کے-ڈھائی-لاکھ-سے-زائد-نئے-کیسز-اور-385-ہلاکتیں -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارت میں ایک بار پھر کورونا کے ڈھائی لاکھ سے زائد نئے کیسز اور 385 ہلاکتیں -------------------------------------------------- بھارت میں ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد، صحت یابی کی شرح 94.27 اور شرح اموات 1.30 پر آگئی ہے۔ دوسری طرف ملک کی 27 ریاستوں میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 8209 کیسز پائے گئے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کیسز کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2.5 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دریں اثنا اتوار کو ملک میں 39 لاکھ 46 ہزار 348 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اب تک ایک ارب 57 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 825 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ 13 ہزار 444 کووڈ ٹسٹ کیے گئے جس میں دو لاکھ 58 ہزار 89 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی۔ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 73 لاکھ 80 ہزار 253 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 385 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 486451 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 51 ہزار 740 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 52 لاکھ 34 ہزار 461 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد، صحت یابی کی شرح 94.27 اور شرح اموات 1.30 پر آگئی ہے۔ دوسری طرف ملک کی 27 ریاستوں میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 8209 کیسز پائے گئے ہیں۔