اسلام ٹائمز 26 Sep 2022 گھنٹہ 0:38 https://www.islamtimes.org/ur/news/1016140/مردان-مسجد-میں-فائرنگ-سے-سب-انسپکٹر-جاں-بحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : مردان، مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق -------------------------------------------------- ڈی پی او کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے، پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مردان کی مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق اور  2 افراد زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان اللہ خان کے مطابق مردان کے علاقے جان آباد کی مسجد میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے، پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔