اسلام ٹائمز 15 Nov 2019 گھنٹہ 19:23 https://www.islamtimes.org/ur/news/827581/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-محفل-میلادالنبی-ص-کا-اہتمام -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں محفل میلادالنبی (ص) کا اہتمام -------------------------------------------------- محفل میں پیر علی رضا فضل شاہ، معروف نعت خوان مرغوب احمد ہمدانی، پیر مقدس کاظمی، پیر طاہر زنجانی، حافظ وسیم عباس، عبدالوحید چشتی، اظہر سعیدی، علمدار حسین شاہ، پروفیسر ناصر محمود اور دیگر نے مسجد بیت العتیق میں حضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی میزبانی میں حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں جشن میلاد النبی کی مناسبت سے محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میں پیر علی رضا فضل شاہ، معروف نعت خوان مرغوب احمد ہمدانی، پیر مقدس کاظمی، پیر طاہر زنجانی، حافظ وسیم عباس، عبدالوحید چشتی، اظہر سعیدی، علمدار حسین شاہ، پروفیسر ناصر محمود اور دیگر نے مسجد بیت العتیق میں حضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے دو جوڑوں کے نکاح بھی پڑھائے۔ جن میں سے ایک جامعہ کے طالب علم ہیں۔