اسلام ٹائمز 5 Sep 2019 گھنٹہ 19:11 https://www.islamtimes.org/ur/news/814684/بھارت-نے-مسعود-اظہر-حافظ-سعید-ذکی-الرحم-ن-لکھوی-اور-داؤد-ابراہیم-کو-دہشت-گرد-قرار-دیدیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارت نے مسعود اظہر، حافظ سعید، ذکی الرحمٰن لکھوی اور داؤد ابراہیم کو دہشت گرد قرار دیدیا -------------------------------------------------- امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے دونوں شخصیات کے نام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیمی ایکٹ میں شامل کیے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکام نے اپنے نئے قوانین میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے دونوں شخصیات کے نام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیمی ایکٹ میں شامل کیے ہیں۔ بھارت کے نئے قانون کے مطابق حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد، اس کی تیاری کرنے یا پھر اس کے فروغ کے لیے کام کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے سکے۔ دہشت گرد قرار دینے کے بعد ان افراد کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی ہوگی۔