اسلام ٹائمز 22 Mar 2020 گھنٹہ 10:06 https://www.islamtimes.org/ur/news/851863/داعش-کے-خفیہ-ٹھکانوں-پر-عراقی-فضائیہ-ہوائی-حملے-دسیوں-دہشتگرد-ہلاک -------------------------------------------------- ٹائٹل : داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے ہوائی حملے، دسیوں دہشتگرد ہلاک -------------------------------------------------- عراقی خبررساں ایجنسی "واع" کے مطابق عراقی فضائیہ کے F-16 جنگی طیاروں نے صوبہ دیالی میں واقع کوہِ حمرین پہاڑی سلسلے میں موجود داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے وہاں موجود تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ عراقی مشترکہ آپریشن روم نے مرکزی عراق میں موجود داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف ہوائی آپریشن کی خبر دی ہے۔ عراقی خبررساں ایجنسی "واع" کے مطابق عراقی فضائیہ کے F-16 جنگی طیاروں نے صوبہ دیالی میں واقع کوہِ حمرین پہاڑی سلسلے میں موجود داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے اس حملے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں میں موجود تمام دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراقی میڈیا گروپ "الاعلام الامنی" نے بھی عراقی فضائیہ کے اس حملے میں دسیوں داعشی دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔