اسلام ٹائمز 24 Nov 2022 گھنٹہ 20:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026626/کوئٹہ-میر-ضیا-لانگو-نے-بطور-وزیر-حلف-اٹھا-لیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ، میر ضیا لانگو نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا -------------------------------------------------- اسکے ساتھ ہی بلوچستان میں صوبائی وزرا کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ ضیا لانگو سابق حکومت میں بھی وزیر داخلہ تھے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ کے رکن میر ضیا اللہ لانگو نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج گورنر ہاوس کوئٹہ میں تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ جس میں وزارت داخلہ کے مشیر میر ضیا لانگو نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے ان سے حلف لیا۔ اسکے ساتھ ہی بلوچستان میں صوبائی وزرا کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، مبین خان خلجی، محمد خان لہڑی، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کی حکومت میں بھی ضیا لانگو وزیر داخلہ بلوچستان تھے۔ عبدالقدوس بزنجو کی حکومت آنے کے بعد انہیں مشیر داخلہ کا عہدہ دے دیا گیا تھا۔