اسلام ٹائمز 17 Aug 2022 گھنٹہ 13:04 https://www.islamtimes.org/ur/news/1009616/جوہر-ٹاون-دھماکہ-کیس-3-ملزمان-کے-جوڈیشل-ریمانڈ-میں-توسیع -------------------------------------------------- ٹائٹل : جوہر ٹاون دھماکہ کیس، 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع -------------------------------------------------- پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر 3 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کو ملزمان کیخلاف چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر 3 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کو ملزمان کیخلاف چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 30 اگست تک توسیع کر دی۔